287

بھائی کے قاتل حقیقی بھائی نکلے

میانوالی ذرائع -ایس ایچ او سٹی حافظ ملک عمران یعقوب اعوان اپنی ٹیم کیساتھ مقتول ڈاکٹر آفتاب احمد نیازی کے قاتل ڈھونڈ کر پکڑنے میں کامیاب– مقتول ڈاکٹر کے 2 حقیقی بھائی قاتل نکلے— ڈاکٹر شیراز خان، شفقت خان پسران قادر خان نے آپنے حقیقی بھائی ڈاکٹر آفتاب احمد خان کو قتل کرانے کے لیئے اپنے ذاتی گھریلو ملازم خان محمد کے ذریعے بھاری اجرت (کرائے) پر قاتل عاصم خان نتن خیل سے مک مکا کیا- کرائے کے قاتل عاصم خان نے اپنے ساتھی شیر محمد عرف شیرا مصلی کیساتھ ملکر 30 مارچ کی رات ڈاکٹر آفتاب کو فائر مار کر موت کے گھاٹ اتارا— ذرائع کیمطابق پولیس نے موبائیل ریکارڈ سے قاتلوں کا سراغ لگا کر کرائے کے قاتلوں عاصم اور شیرا مصلی کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی تو سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا پولیس نے قاتلوں کو حراست میں لے لیا پولیس کی یہ بہت بڑی کامیابی ھے ایس ایچ او سٹی عمران یعقوب نے دن رات اپنی ٹیم کیساتھ محنت کی اور قاتک ڈھونڈ نکالے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں