125

میانوالی میں کرونا کی صورت حال تسلی بخش ہے.

میانوالی ۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر
ڈاکٹر محمد رفیق خان
نے پریس بریفنگ میں بتایا
کہ
میانوالی سے
ہفتے والے روز 136 مریضوں کے سمپل اسلام آباد بھیجے گئے تھے۔
جن میں سے 74 رزلٹ آگئے ہیں باقی کے
62 رزلٹ ابھی پینڈنگ ہیں۔
خوش آئند بات یہ ہے
کہ یہ 74 کے 74 رزلٹ نیگیٹو ہیں۔
18 کنفرم کیس میں سے
2 رزلٹ اور نیگٹیو آگئے ہیں۔
علاقہ سوانس کی
بخت بانو اور بتانے بی بی
دونوں صحتیاب ہو کے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئی ہیں۔
ان کا تیسرا سیمپل بھی لے کر
اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے۔
اور ان کو اپنے اپنے گھروں میں
پھر
14 دن کے لئے قرنطین کر دیا گیا ہے
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال
کی
5 نرسوں اور
ڈاکٹر جویریا کا سمپل بھی بھیجا گیا تھا۔۔۔
جو الحمد اللہ
نیگیٹو آگئے ہیں۔
ڈاکٹر عائشہ سمن
جو کے بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی سے میانوالی میں آئی تھی ان کے تمام کنٹیکٹ کے سمپل لیے گئے تھے جن کے رزلٹ آگئے اور وہ سارے کے سارے نیگیٹو ہیں
۔ اسی طرح
رورل ہیلتھ سینٹر موچھ
میں جو کنفرم مریض
فاروق داخل ہے ۔
اس کے بھی سارے کنٹیکٹ کے سمپل لے گئے تھے جو کہ سارے کے سارے نیگیٹیو آئے ہیں۔
اور آج کے دن تک میانوالی میں کنفرم مریضوں کی تعداد
صرف 16 ہے۔
محکمہ صحت کی ٹیمیں میانوالی میں باہر سے آنے والے ہر فرد کی مکمل سکریننگ کر رہی ہیں۔
اللہ تعالی کے فضل و کرم
سے اور عوام کے تعاون سے
ہم بہت جلد اپنے ضلع کو اس موذی مرض سے پاک کر دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں