105

سپریم کورٹ کا بین الصوبائی مشروط سفری پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

سپریم کورٹ آف پاکستان
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا مشروط سفری پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا ہے۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت یہ پابندی کیسے لگا سکتی ہے؟کس حکم کے تحت یہ پابندی لگائی گئی؟ جب کہ آرٹیکل 15 وفاقی حکومت کا دائرہ اختیار ہے۔

سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی بین الصوبائی مشروط سفری پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے بین الصوبائی سفر کے لیے کورونا سرٹیفکیٹ کی پابندی کی شرط ختم کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سندھ میں 8 ارب روپے کا راشن تقسیم کیا گیا، زبانی بتایا گیا تفصیل نہیں دی گئی، آئندہ سماعت پر سندھ حکومت سے کورونا وائرس کو روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر رپورٹ پیش کرے۔

عدالت نے وفاق اورصوبوں سے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کی تفصیلی رپورٹس طلب کی ہیں۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ ڈاکٹرز کو مکمل سہولیات اور سینیٹری ورکرز کو یونیفارم فراہم کرنے کا حکم بھی جاری کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں