161

لاہور میں کورونا وائرس سے حالات خراب، متعدد علاقے سیل

لاہور میں کورونا وائرس سے حالات خراب، متعدد علاقے سیل

لاہور: (ذرائع ) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس بے لگام ہونے کے بعد متعدد علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے کےبعد رائیونڈ، سکندریہ کالونی، نواں کوٹ اور مکھن پورہ مکمل طورپرسیل کر دیا گیا ہے۔

اس وقت رائیونڈ میں 37، سکندریہ کالونی میں 9 اور مکھن پورہ میں 10 مریض رپورٹ ہوچکے۔

چاہ میراں بازار سے ملحقہ گلیاں رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دی گئی ہیں، 154 گھروں اور مارکیٹیوں میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے، 50 سے زائد مشتبہ افراد کے نمونے ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سپین سے آئے نوجوان سے کورونا وائرس پھیلا۔

دوسری طرف سیل ہونے والے علاقے میں پولیس اہلکار بغیر حفاظتی کٹس کے متاثرہ علاقے میں ناکوں پر تعینات ہیں جبکہ سکریننگ کاعمل جاری ہے۔

مزید برآں لاہور کے نواحی علاقے رائیونڈ میں گیارہویں روز لاک ڈاؤن میں قدرے نرمی آئی ہے۔ تبلیغی مرکز کے اطراف کاعلاقہ بدستوربند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں