140

کسانوں کو جلد ریلیف دینے کے لیے پنجاب اور وفاقی حکومتوں کو آگاہ کر دیا.ملک احمد خان بھچر

میانوالی۔ پارلیمانی سیکرٹری بلدیات و کمیونٹی ڈیویلپمنٹ پنجاب ملک احمد خان بھچر کی ڈپٹی کمشنر میانوالی محمد عمر شیر چٹھہ سے ڈی سی آفس میانوالی میں ملاقات۔ ژالہ باری سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر میانوالی نے فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ زراعت کی ٹیموں کو فیلڈ میں پہنچنے کی ہدایت کر دی اور تین دن میں رپورٹ دینے کے احکامات جاری کر دیے۔ ڈپٹی کمشنر میانوالی محمد عمر شیر چٹھہ نے اس موقع پر کہا کہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو بھی ہونے والے نقصانات سے آگاہ کریں گے۔
ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ کسانوں کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔اس کے ازالہ کے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ کسانوں کو جلد ریلیف دینے کے لیے پنجاب اور وفاقی حکومتوں کو آگاہ کر دیا ہے۔ ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ کسانوں کی تیار فصل کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور محکمہ مال محکمہ زراعت کی مفصل رپورٹ کے بعد کسانوں کو ریلیف دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں