259

وفاقی و صوبائی حکو مت سے متاثر ہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دلوائیں گے۔ امجد علی خان

میانوالی ممبر قومی اسمبلی و چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے دفاع امجد علی خان کا ضلع میانوالی میں گزشتہ روز ہو نے والی طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری سے ہو نے والی تباہی پر شدید دکھ کا اظہار۔ ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ سے رابطہ کر کے متاثرہ علا قوں میں بارش اور ژالہ باری سے ہو نے والے نقصان کا فوری طورپر سروے کر وانے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی و چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے دفاع امجد علی خان نے کہا کہ بارش اور ژالہ باری سے متاثرہ کسانوں /خاندانوں کے نقصان کا ازالہ کیا جا ئے گا اور وفاقی و صوبائی حکو مت سے متاثر ہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دلوائیں گے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ علا قوں کے کا شتکاروں کو بارش اور ژالہ باری سے متاثر ہو نے والے نقصان کے معاوضہ کیلئے بھی ہر ممکن کو شش بر ؤئے کار لائیں گے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ رات ضلع میانوالی کے مختلف علا قوں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے کسانوں کی گندم کی کھڑی فصل تباہ ہو گئی ہے۔ممبر قومی اسمبلی امجد علی خان نے اس مشکل صورتحال میں نہ صرف ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ بلکہ وفاقی و صوبائی حکو مت کے اعلیٰ حکا م سے رابطہ کر کے ان کو صورتحال سے آگا ہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بارش اور ژالہ باری سے ہو نے والے نقصان کے لئے سروے فوری طور پر شروع کیا جا ئے گا اورکسانوں کو وفاقی و صوبائی حکو مت سے ریلیف لے کر دیں گے۔امجد علی خان نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم متاثرہ خا ندانوں /کسانوں کے ساتھ ہیں اور ان کے نقصانات کے ازالہ کیلئے ہر ممکن اقدامات بر ؤئے کا رلا نے کیلئے تما م تر توانائیاں اور صلا حتیں بر ؤئے کار لا ئیں گے۔انہوں نے کہا کہ آفات ارضی و سماوی کے آگےانسان بے بس ہے لیکن حکو مت ان کے نقصانات کا ازالہ کر ے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں