193

میانوالی میں 27 سسپکٹڈ لوگوں کے سمپل بھیجے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

میانوالی :
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد رفیق خان نیازی نے کہا کہ کہ کل 27 سسپکٹڈ لوگوں کے سمپل بھیجے گئے تھے جس میں سے 26 لوگوں کے رزلٹ نیگیٹو آئے ہیں اور ایک مریض کا رزلٹ پازیٹو آیا ہے جس سے ضلع میانوالی میں کنفرم مریضوں کی تعداد پھر 18 ہوگئی ہے اچھی خبر یہ ہے کہ محکمہ صحت کے ملازم سینیٹری انسپکٹر اظہر شاہ کا رزلٹ بھی نیگیٹو آیا ہے ان کو کرونا نہیں ہے بس موسمی بخار وغیرہ ہے ضلع میانوالی میں ایران سے آئے ہوئے تمام زائرین اور مختلف علاقوں میں آئے ہوئے تمام تبلیغی حضرات کی اسکریننگ مکمل کرلی گئی ہے۔آج بھی 129 لوگوں کے کرونا سمپل لیے گئے ہیں اور اسلام آباد بھیج دیئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں