81

پاک آرمی کمانڈرکا ضلعی ریسکیو ہیڈ آفس کا دورہ

میانوالی(ذرائع)پاک آرمی کمانڈر کرنل ادریس نے میجر مقداد کے ہمراہ ضلعی ریسکیو ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔کرونا وائرس COVID-19 کے سلسلہ میں ریسکیو 1122کی فرنٹ لائن میں خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔موجودہ ملکی صورت حال کرونا وائرس COVID-19کے پیش نظر پاک آرمی کے کمانڈرکرنل ادریس نے میجر مقداد کے ہمراہ ضلعی ریسکیو ہیڈ آفس کادورہ کیا۔ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ا نجنیئر محمد عبیداللہ خان نے استقبال کیا۔ریسکیو 1122کے جوانوں سے ملاقات کی اور خطاب کیا۔دوران خطاب کرنل ادریس کا کہنا تھا کہ موجودہ ملکی صورتحال اور ماضی میں بھی ملک و قوم کی خدمت میں ریسکیو 1122کا کردار مثالی رہا ہے۔اور موجودہ ملکی صورتحال میں کرونا وائرس COVID-19 کے سلسلہ میں ریسکیو1122 بطور فسٹ رسپانڈر فرنٹ لائین میں خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ ریسکیو جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ جوان دوران ایمرجنسی اپنی سیفٹی کا خاص خیال رکھیں۔ اور مکمل پرسنل پروٹیکٹو ایکوئپمنٹ استعمال کریں۔ اس نازک صورتحال میں پاک فوج بھی ہر لمحہ آپکے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ بعد ازاں انھوں نے ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم،ایمر جنسی وہیکلز اور ایمر جنسی ایکوئپمنٹ پر مشتمل ریسکیو سٹال کا وزٹ کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر محمد عبیداللہ خان نے ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کی فعالیت، ایمر جنسی فیلڈ آپریشن اور ایمر جنسی وہیکلز اور آلات بارے میں یفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں