82

ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے عوام الناس کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں .ڈپٹی کمشنر میانوالی

میانوالی (ذرائع)ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ کر ونا وائرس کی وباء سے بچا ؤ کیلئے ہر شہری کو صورتحال کی نذاکت کو سمجھتے ہو ئے اپنی اور دوسروں کی صحت، زندگی کے تحفظ کیلئے حکو متی احکا مات اور حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کر نے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، محکمہ صحت، فوج اور دیگر متعلقہ ادارے عوام الناس کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے تما م ممکنہ اقدامات بر ؤئے کار لا رہے ہیں لیکن یہ تما م تر کو ششیں اور کا وشیں ان کے تعاون سے ہی کرونا وائرس کی وباء کے خاتمہ کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے نے کہا کہ حکو مت کی شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت انہیں اس وباء سے محفوظ رکھنے کی کو شش ہے۔تما م شہری اس پر عمل کریں گھر رہیں،محفوظ رہیں،محکمہ صحت کی ہدایات کے مطابق بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اگر با امر مجبوری با ہر نکلنا پڑے تو سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اورمنہ اور نا ک ڈھا نپ کر رکھیں ایک دوسرے سے مصافحہ اور گلے ملنے سے ہرصورت گریز کر یں اپنے ہا تھوں کو بار بار صابن سے کم از کم 20سیکنڈ تک دھوئیں اگر سینی ٹائزر دستیا ب ہو تو اسے بھی استعمال کر یں۔انہوں نے مزید کہا کہ سوشل ایکٹو سٹ،سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبریں /اطلاعات وغیر ہ اپ لو ڈ کر نے سے اجتناب کریں۔لوگوں کو خوفزدہ کر نے کی بجا ئے انہیں احتیاطی تدابیر پر عمل پیراہو نے کی ترغیب دیتے ہو ئے مہذب شہری ہو نے کا ثبو ت دیں۔ڈپٹی کمشنر نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کا ن نہ دھریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں