80

احساس کفالت امداد پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

میانوالی (ذرائع)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیوواحد ارجمند ضیا ء نے کہا ہے کہ حکو مت کی ہدایات کے مطابق وزیر اعظم احساس کفالت امداد پروگرام کے تحت مستحقین میں امدادی رقوم کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پہلے مرحلہ میں ضلع میانوالی کی بی آئی ایس پی سے پہلے سے رجسٹرڈ 28ہزار مستحق خواتین میں امدادی رقوم تقسیم کی جائیں گی۔امدادی رقوم کی تقسیم کیلئے ضلع بھر میں 12مختلف مقامات پر خصوصی سنٹرز/کیش سائٹس قائم کر دیئے گئے ہیں۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے امدادی رقوم کے سلسلہ میں گورنمنٹ ہا ئر سیکنڈری سکول واں بھچراں کے معائنہ کے موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ان کیش سائٹس (سنٹر ز) کی امدادی رقوم کی تقسیم کا مقصد کرونا وائرس وباء کے حفاظتی اقدامات کے تحت سماجی فاصلہ کو برقرار رکھتے ہو ئے کرونا پروٹو کو ل کویقینی بنا نے کیلئے عمل میں لا یاگیا ہے۔اے ڈی سی آر نے کہا کہ اس مقصد کیلئے تحصیل میانوالی میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول واں بھچراں، موسیٰ خیل، داؤدخیل اور گورنمنٹ جا مع سکول میانوالی میں ڈسٹری بیوشن سنٹر قائم کئے گئے ہیں۔جبکہ تحصیل پپلاں میں گورنمنٹ ہا ئی سکول نمبر2پپلاں اورگورنمنٹ ہا ئی سکول کندیاں، ہر نو لی میں یہ سنٹر قائم کئے گئے ہیں اور تحصیل عیسیٰ خیل میں گورنمنٹ ہا ئی سکول کا لا باغ، کمرمشانی، چا پری، تبی سر،عیسیٰ خیل سنٹر سے امدادی رقوم تقسیم کی جا ئیں گی۔انہوں نے کہا کہ ان سنٹر ز پر حبیب بنک، وی آئی ایس پی کا عملہ بائیو میٹرک تصدیق کے بعد رقوم جاری کر رہا ہے۔پہلے سے رجسٹرڈ مستحق خواتین کو وزیرا عظم احساس کفالت امداد پروگرام کے تحت 12ہزار روپے فی کس بذریعہ ایزی پیسہ دیئے جا رہے ہیں۔اے ڈی سی آر واحد ارجمند ضیاء نے مزید کہا کہ دوسرے مرحلہ میں اس پروگرام کے تحت آن لائن رجسٹریشن کروانے والے مستحقین کو بھی منظوری کے بعد ان ہی سنٹر سے رقوم تقسیم کی جا ئیں گی۔جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب انصاف امداد آن لائن پروگرام کے تحت مصدقہ رجسٹرڈ افراد کو بھی ضلعی انتظامیہ کو فہرستیں موصول ہو نے کے بعد حکو مت کے جاری کر دہ شیڈول کے مطابق رقوم کی تقسیم بھی ان سنٹر ز سے کی جا ئے گی۔انہوں نے مستحقین سے اپیل کی کہ سنٹر پر ہجو م نہ کریں بلکہ کرونا پروٹو کو ل کے مطابق جاری کر دہ ہدایات پر عمل کر تے ہو ئے امدادی سنٹر پر صفائی کو یقینی بنا نے کیلئے کرونا وائرس حفاظتی احتیاطی اقدامات پر سختی سے عمل کر وانے کی ہدایت کی۔اے ڈی سی آر نے کہا کہ تما م قائم کر دہ کیش سائٹس (سنٹرز) پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سنٹر پر صرف وہی مستحقین خواتین تشریف لائیں جنھیں بذریعہ ایس ایم ایس رقم وصولی کا میسج مو صول ہو اہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں