254

برساتی نالہ ترپی کا پانی ڈھرنکہ میں داخل ، سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی گندم کی فصل کو شدید نقصان

میانوالی (ذرائع) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے حلقہ انتخاب کے علاقہ ڈھرنکہ میں حالیہ بارشوں کیوجہ سے برساتی نالہ ترپی علاقہ ڈھرنکہ میں داخل ہوگیا جس کیوجہ سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی تیار گندم کی فصل میں پانی میں ڈوب گئی نقصان کا اندیشہ پیدا ہوگیا جبکہ ضلع کونسل ڈسپنسری میں بھی پانی داخل ہوگیا جس سے مرکزی راستہ سمیت عمارت کے اطراف پانی اور کیچڑ کیوجہ عملہ و مریضوں کا داخلہ بند ہوگیا ، علاقہ مکینوں کیمطابق انہوں نے وفد کیصورت ضلعی انتظامیہ کو دو ماہ قبل تحریری درخواست دیکر خدشات کا اظہار کیا تھا مگر انتظامیہ نے انکی درخواست پہ کوئی کاروائی نہیں کی ، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا کیوجہ سے فصلوں اور مکانات کا نقصان ہوا ہے اگر انتظامیہ حد براری کرکے قبضہ واگذار کراکر حفاظتی انتظامات کرتی تو یہ صورتحال نہ ہوتی ، علاقہ مکینوں نے وزیراعظم عمران خان سے نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں