105

کوارڈی نیٹر ٹو پرائم منسٹر کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا لا باغ کا دورہ

میانوالی (ذرائع)کوارڈی نیٹر ٹو پرائم منسٹر حلقہ این اے 95احمد خان نیازی کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا لا باغ کا دورہ۔ہسپتال میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے بر ؤئے کار لا ئے جا نیوالے پیشگی حفاظتی، علا ج معالجہ کے انتظامات کا جائز ہ لیا۔اس موقع پر ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا لا باغ نے انہیں بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ محکمہ ہیلتھ پنجاب کی جاری کر دہ ایس او پیر کے مطابق ہسپتال میں کرونا وائرس ایمر جنسی کے حوالہ سے تما م انتظامات بشمو ل آئسو لیشن وارڈ،طبی آلات، ادویات، میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف کی دستیا بی کو ممکن بنا یا گیا ہے۔کوارڈی نیٹر ٹوپرائم منسٹر حلقہ این اے 95احمد خان نیازی نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ کرونا وائرس اِس وقت عالمی وباء کی صورت اختیار کر چکا ہے اور دنیا بھر میں اِس وائرس سے متاثرہ اور ہلا کتوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ حکو مت پاکستان ملک میں کرونا وائرس کی روک تھا م اور کنٹرول کیلئے ہنگامی بنیادوں پر تما م ضروری اقدامات بر ؤئے کارلا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ گھروں میں محدود ہیں وہ اِس بیماری سے محفوظ ہیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے کرو نا وائرس سے بچا ؤ کی حفاظتی تدابیر اور روک تھا م کیلئے نافذ کر دہ حکو متی احکا مات پر سختی سے عمل کریں رضا کارانہ طور پر گھروں میں مقیم رہیں اور بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں تا کہ اس وباء سے محفوظ رہ سکیں۔اس موقع پر ایم ایس نے انہیں ہسپتال کو درکار ضروریات سے متعلق آگا ہ کیا۔کوا رڈی نیٹر ٹوپرائم منسٹر حلقہ این اے 95احمد خان نیازی نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا لا با غ میں جملہ ضروریات کی تکمیل کیلئے ہر ممکن کو ششیں بر ؤئے کارلا ئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں