95

کا شتکارگندم کی فصل کا باقاعدگی سے معائنہ کرتے رہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت

میانوالی(ذرائع)ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ملک محمد نواز نے کہا ہے کہ مُلک میں کرونا وائرس کے پھیلا ؤ کے تناظر میں تما م زرعی کا رکنا ن زرعی توسیع سرگرمیوں کے دوران حفاظتی تدابیر پر خود بھی عمل کریں اور کا شتکار وں کو بھی کا م کے دوران اِن حفاظتی تدابیر پر عمل کر نے کی تلقین کر یں۔انہوں نے کہا کہ کا شتکارگندم کی فصل کا باقاعدگی سے معائنہ کرتے رہیں بارش کی صورت میں گندم کے کھیتوں میں کھڑے بارش کے پانی کا فوری بندوبست کریں۔فصل پر کو نگی کے حملہ کی صورت میں صرف متاثر ہ حصے پر منا سب پھپھو ندی کش زہروں کا سپرے کریں تا کہ یہ بیماری مزید نہ پھیل سکے۔سست تیلے کا حملہ شروع ہو نے پر گندم کی فصل کو سادہ پا نی سے پاور سپر ٹیر کے ساتھ وقفہ وقفہ سے سپرے کرتے رہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے محکمہ زراعت توسیع کے تحصیل افسران کے اجلاس کے دوران گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ڈپٹی ڈائر یکٹر توسیع نے کہا کہ اس وقت گندم کی فصل آخر ی مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔اس لئے کا شتکار فصل کی بر وقت سنبھا ل کیلئے کٹائی، گہا ئی سے پہلے ہی مزدوروں، تھریشر، ٹریکٹر، ترپال یا پلا سٹک چادر /کمپا ٹنڈ ہا رویسٹر کا انتظام کریں۔انہوں نے کہا کہ معمول سے زیا دہ بارشوں اورکم درجہ حرارت کی وجہ سے گندم کی کٹائی میں تھوڑی سی تا خیر ہو سکتی ہے کا شتکار فصل کی کٹائی پوری طرح پکنے پر کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کا شتکا ر ٹڈی دَل کے انڈوں، بچوں اوربالغ پر وانوں کو تلف کر یں کسی بھی مسئلہ کی صورت میں محکمہ زراعت توسیع کے مقامی عملہ کے مشورہ پر عمل کریں۔اس سلسلہ میں کا شتکارفون نمبر0459-920095پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں