97

میا نوالی کا معمر ترین69 سالہ کرونا کا مریض صحت یاب

میانوالی (ذرائع)ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کر م سے ضلع میانوالی میں کرونا وائرس کے چار مریضوں میں سے معمر ترین69سالہ مریض عبدالعزیز صحت یا ب ہو چکا ہے اور اس کا فالو اپ ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے جو انتہا ئی خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اس امر کا غماز ہے کہ کرو نا وائرس کے متاثرہ مریض آئسو لیشن اور بہتر نگہداشت سے صحت یا ب ہو سکتے ہیں اس سے خوفزدہ ہو نے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکو متی احکا مات اور محکمہ صحت کے حفاظتی اقدامات کو بر ؤئے کارلاتے ہو ئے شہری خود کو اور دوسروں کو کرونا وائرس کی وباء سے بچا نے کیلئے گھروں تک محدود رہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ معمر ترین مریض کا کرونا وائرس مرض کو شکست دے کر صحت یا ب ہو نا ہیلتھ کیئر ٹیم اور انتظامیہ کیلئے انتہا ئی حوصلہ افزاء ہے۔انہوں نے اس سلسلہ میں سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر پرویز اقبال کی سربراہی میں کا م کر نے والی محکمہ صحت کی تما م ٹیم اور آر ایچ سی کمرمشانی کے ڈاکٹرز، پیر امیڈیکل سٹاف کی کا وشوں کو سراہا اورکہا کہ انشاء اللہ چند دِنوں میں باقی تین مریض بھی صحت یا ب ہو کر اپنے گھروں کو چلے جا ئیں گے

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں