90

میانوالی میں گندم خریداری مہم 2020ء کے سلسلہ میں چھ خریداری مراکز قائم کر دیئے گئے

میانوالی (ذرائع)ضلع میانوالی میں گندم خریداری مہم 2020ء کے سلسلہ میں چھ خریداری مراکز(تین پی آر سنٹر، تین فلیگ سنٹر) قائم کر دیئے گئے۔گزشتہ روز ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چوہدری توفیق احمد نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ میانوالی، پپلاں اور عیسیٰ خیل میں پی آر سنٹر جبکہ ماڑی انڈس، سوانس اور واں بھچر اں میں فلیگ سنٹر قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ محکمہ خوراک پنجاب نے ضلع میانوالی کیلئے اس سال 727000بوری گندم خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میانوالی سنٹر سے 1,57000بوری،واں بھچراں سنٹر سے1,50000بوری، ماڑی انڈس سے80,000بوری، سوانس سنٹر سے 65000بوری، پپلاں سنٹر سے 175000بوری اور عیسیٰ خیل سنٹر ایک لا کھ بوری گندم خرید کی جا ئے گی۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے بتا یا کہ گندم خریداری کیلئے باردانہ وافر مقدار میں دستیا ب ہے اورفارمرز کو پہلے آئیے پہلے پا ئیے کی بنیاد پر فراہم کیا جا ئے گا۔حکو مت پنجاب نے اس سال گندم کی قیمت خرید 1400روپے فی چالیس کلو گرام مقرر کی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ محکمہ خوراک مارکیٹ کمیٹی کے اشتراک سے تما م خریداری مراکز پر کرونا وائرس ایمر جنسی پرو ٹو کو ل کے مطابق کا شتکاروں کے بیٹھنے اور دیگر سہو لیات کی فراہمی کیلئے انتظامات کو ممکن بنا رہا ہے۔ہر سنٹر پر سنٹر کوارڈی نیٹر کی زیر نگرانی کرو نا وائرس انفارمیشن ڈیسک اور کمپلینٹ ڈیسک بنایا جا ئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں