175

زکوٰۃ کمیٹی میانوالی کے2254مستحقین کودو کروڑ کی امداد جاری کر دی گئی

میانوالی(ذرائع)وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت کے مطابق زکوٰۃ کمیٹی میانوالی کے2254مستحقین کو گزارہ الاؤنس۔9000روپے فی کس کے حساب سے مبلغ2,02,86,000روپے کی امداد جاری کر دی گئی ہے۔مستحقین کے موبائل پر بذریعہ ایزی پیسہ تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔اس دفعہ مستحقین سے کسی قسم کی کٹو تی نہ ہوگی۔بلکہ پوری رقم نو ہزار روپے ادائیگی کی جا ئے گی اور ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی کے96نا بینا افراد کو 12000روپے فی کس کے حساب سے مبلغ 11,52,000روپے بذریعہ ایزی پیسہ تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔نا بینا افراد سے کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی جا ئے گی بلکہ 12000روپے کی رقم اداکی جا ئے گی۔تما م لوکل چیئر مین اور فیلڈ سٹاف کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ مستحقین کو فوری طور پر آگا ہ کر دیا جا ئے تا کہ مستحقین فوری طور پر اپنی رقم ایزی پیسہ شا پ سے بائیو میٹرک تصدیق کے بعد وصول کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں