102

ریسکیو 1122میانوالی، عوام کی خدمت میں پیش پیش۔

میانوالی(ذرائع)ریسکیو 1122میانوالی کا اجلاس ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئرمحمد عبیداللہ خان زیر صدارت ریسکیو 1122آفس میا نوالی میں منعقد ہوا۔ جس میں ریسکیو 1122میانوالی کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا ماہ مارچ میں کنٹرول روم کو 22600کالز موصول ہوئیں جن میں سے 1266ایمر جنسی کالز 19270,ڈسٹربنگ کالز1170, معلوماتی کالز اور 983رانگ کالز موصول ہوئیں۔ما ہ مارچ میں 1242افراد کو ریسکیو کیا گیا جن میں سے1155 افراد کو طبی امداد دیکر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 61افراد جائے حادثہ پرفرسٹ ایڈکئے گئے اور26افراد کی اموا ت واقع ہوئیں۔اسکے علاوہ ریسکیو 1122 نے 207روڈ ٹریفک حادثات، 880میڈیکل ایمر جنسی، 06آگ کے حادثات، 48کرائم ایمر جنسی، 08ڈوبنے کا حادثہ اور 117متفرق حادثات کو ڈیل کیا۔ انسداد کرونا وائرس کے سلسلہ میں ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر رضوان نصیر ستارہ امتیازاور ڈپٹی کمشنرکی ہدایت پرریسکیو1122پرضلع بھر میں عوامی جگہوں بازاروں،بینکوں،دفاتر،ریلوے اسٹیشن اور لاری اڈا پرجراثیم کش سپرے کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئرمحمد عبیداللہ خان نے ریسکیو 1122 میانوالی کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے سروس کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور ضلع میانوالی کی عوام کی خدمت کرنے کے احکامات صادر فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں