180

اوپن یونیورسٹی نے ہوم اسائنمنٹس آن لائن جمع کرانے کی سہولت فراہم کردی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ایبٹ آباد بہاولپور، ڈی جی خان ،ڈی آئی خان، فیصل آباد،گوجرانوالہ، اسلام آباد/راولپنڈی، کراچی، لاہور، میرپور ،ملتان، مظفرآباد، پشاور، کوئٹہ اور رحیم یار خان ریجنز کے طلبا و طالبات کولرننگ مینجمنٹ سسٹم کے تحت مشقیں آن لائن جمع کرانے کی سہولت فراہم کر دی ،طلبہ aaghi.aiou.edu.pkپر لاگ ان ہوکر اپنی مشقیں 15۔اپریل تک آن لائن جمع کراسکتے ہیں،لاگ اِن ہونے کے بعد Student Quick Manualپر کلک کرکے پی ڈی ایف فائل ڈاؤن لوڈ کرلیں جس میں مشقیں جمع کرانے کا طریقہ Step by Stepدرج ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں