142

لاہور قلندرز نے کر دکھایا

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے مستحق کرکٹرز کی مدد کے لیے فہرست تیار کرنا شروع کر دی گئی ہے۔انتظامیہ لاہور قلندرز کے مطابق نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کے باعث بیروزگار ہونے والے کرکٹرز کی مدد کی جائے گی جبکہ متاثر کرکٹرز لاہور قلندرز کے اسپیشل پروگرام میں رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عاطف رانا کا کہنا ہے کہ ہر شعبے میں اسی طرح لوگوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔عاطف رانا نے کہا کہ ہم کرکٹ سے وابستہ ہیں اس لیے کرکٹرز کے لیے پروگرام بنا رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں