پنجاب حکومت نےفیسوں میں رعائت کے لیے پرائیویٹ سکول مالکان سے 48 گھنٹوں میں تجاویز مانگ لیں
صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت کی زیر صدارت اس حوالے سے خصوصی کمیٹی کا اجلاس
پنجاب کے پرائیویٹ سکولزکے مالکان کی شرکت اور مشاورت
مشکل کی اس گھڑی میں مالی طورپرمستحکم طبقہ کمزور اور متاثرہ افراد کے ریلیف میں حصہ ڈالے:راجہ بشارت
سکول مالکان اپریل اور مئی کی فیس میں کم از کم 20 فیصد کی رعایت دے:راجہ بشارت
کوئی بھی سکول اکٹھے تین ماہ کی فیس وصول نہ کرے:راجہ بشارت
کسی ٹیچر کو فارغ کیا جائے نہ ہی اس کی تنخواہ میں کٹوتی کی جائے:تجویز
پنجاب حکومت طلبا، والدین، اساتذہ اور سکول مالکان کے مفادات کومساوی ترجیح دیتی ہے:راجہ بشارت
سکول مالکان کی تجاویزکے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار حتمی فیصلہ کریں گے :راجہ بشارت
صوبائی وزیر تعلیم مراد راس اور سیکریٹری سکولزشہریارسلطان بھی اجلاس میں موجود تھے.