120

کرونا وائرس کے پیش نظر قیدیوں کی رہائی کے لیے دئیے احکامات معطل

سپریم کورٹ نے صوبائی حکومتوں، لاہور، اسلام آباد ہائیکورٹ، اور دیگر ہائیکورٹس کی جانب سے کرونا وائرس کے پیش نظر قیدیوں کی رہائی کے لیے دئیے احکامات معطل کر دیے۔
عدالت عظمی نے قیدیوں کی رہائی پر عملدرآمد فوری طور پر روکنے کا حکم دیا قیدیوں کی رہائی روکنے کے لیے
وفاق سمیت تمام صوبائی حکومتوں، آئی جی اسلام آباد، انتظامیہ کو نوٹسز جاری کر دیے۔ صوبائی ہوم سیکرٹریز، آئی جیز جیل خانہ جات، پراسیکیوٹر جنرل نیب، اے این ایف کو بھی نوٹس جاری کر دئیے

سپریم کورٹ نے ہائی کورٹس اور صوبائی حکومتوں کو قیدیوں کو رہا کرنے کے مذید احکامات دینے سے بھی روک دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں