134

ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے ہمراہ سنٹرل جیل میانوالی کا دورہ

میانوالی (ذرائع صرف سچ نیوز ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی کا ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ کے ہمراہ سنٹرل جیل میانوالی کا دورہ، سپرنٹنڈنٹ جیل اصغر منیر و دیگر جیل افسران کے ہمراہ جیل ہسپتال کا تفصیلی معائنہ کیا اور جیل ہسپتال میں داخل مریض قیدیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل اصغر منیر نے بتایا کہ سنٹرل جیل میں موجود اسیران / حوالاتیان کی کرونا وائرس کے حوالہ سے محکمہ صحت کے تعاون سے خصوصی طور پر سکریننگ کی گئی ہے اور جیل میں موجود افسران کو کرونا وائر س سے بچاؤ کے سلسلہ میں باقاعدگی سے آگاہی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ماسک اور سینا ٹائزر فراہم کئے گئے ہیں۔ قیدیوں کو بار بار ہاتھ دھونے کی ترغیب دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کھانسی، نزلہ زکام اور بخار کے حامل قیدیوں کو فوری طور پر دیگر قیدیوں سے علیحدہ کرکے جیل ہسپتال میں شفٹ کرکے خصوصی سکریننگ کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے حکومت کی ہدایت کے مطابق تمام تر حفاظتی اقدامات بروئے کار لارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں / حوالاتیوں کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جائیں۔ اور قیدیوں کی مانیٹرنگ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جیل افسران اور ڈاکٹر باقاعدگی سے بیرکوں کا معائنہ کریں اور اگر کسی قیدی میں کرونا سے متعلق علامات ہوں اس کے بارے میں ضلعی انتظامیہ کو بھی آگاہ کریں اور اس کا سکریننگ ٹیسٹ کروائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ ہیلتھ ان سے مکمل تعاون کریگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں