144

نیشنل بینک کا ملک بھر میں کمپیوٹر لنک ڈاون بینکوں کے باہر کھاتہ داروں کا رش

نیشنل بینک آف پاکستان کا ملک بھر میں کمپیوٹر لنک ڈاون سسٹم فیل، بینکوں کے باہر کھاتہ داروں کا رش ، لمبی قطاریں، صارفین کا کہنا ہے کہ تنخواہ پینشن لے کے ہی جائیں گے ،مگر آج 4 بجے تک کے بنک اوقات میں اتنے لوگوں کو رقوم ملنا مشکل نظر آ رہا ہے۔ نیشنل بنک ہمارا قومی بینک ہے مگر دیکھا گیا ہے کہ تنخواہ اور پنشن کے ایام میں اکثر ہی نیشنل بنک کے اکاونٹ ہولڈرز کو اس طرح کے مسائل کا سامنہ کرنا پڑتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کے نیشنل بنک جلد سے جلد اپنے مسائل پر قابو پائے اور اپنے صارفین کو بہتر سروس مہیا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں