123

ڈی پی او کا کورونا وائرس سے سیل علاقہ چاپری کا وزٹ

میانوالی:ترجمان میانوالی پولیس: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کورونا وائرس سے سیل متاثرہ علاقہ ناصری والا چاپری کا وزٹ کیا. دوران وزٹ انہوں نے ڈیوٹی پر مامور افسران و ملازمان کی ڈیوٹی اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات کو چیک کیا.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کی طرف سے تمام تھانوں, ناکوں, شاہراہوں اور سیل شدہ علاقوں میں متعین فورس کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کےلیے وسائل مہیا کیے گئے ہیں.
عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار میانوالی پولیس کا ہر آفیسر اور جوان اپنے فرائض کی انجام دہی کے ساتھ حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مکمل کٹس کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں اور ہر قسم کے حالات میں وطن عزیز پاکستان کی حفاظت کےلیے آمادہ و تیار ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں