142

کرونا تشخیصی کٹ مارکیٹ میں آنے کو تیار۔

ورونا وائرس کے خلاف جنگ امید کی پہلی کرن نظرآگئی۔ برطانیہ کی نیشنل انفیکشن سروس کی پروفیسر شیرون پی کوک نےمیڈیا کے سامنے دعویٰ کیا ہے کہ کوروناوائرس  کو پکڑنے والی  کٹ پر تجربات آخری مراحل میں ہیں، اسے چند ہی دن میں مارکیٹ میں لے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کم قیمت کی اس کٹ کے ذریعے عوام  گھر بیٹھے خود ہی اپنا  ٹیسٹ کر سکیں گے اورابتدائی طور پر 35 لاکھ تشخیصی کٹس تیار کی جا رہی ہیں۔ اس کٹ کی بدولت خون کا ایک قطرہ درکار ہوگا جس طرح سوئی چبھوکر خون میں شکر کی مقدار کو ناپا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں