105

علی ظفر کا گانا ریلیز ہوتے ہی ہٹ

پاکستان کے معروف گلوگار علی ظفر نے بھی کورونا سے آگاہی کے لیے ایک گانا ریلیز کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پر ریلیز کیے گئے اس گانے ’کو کو کورونا‘ میں علی ظفر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس بیماری سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے۔
علی ظفر نے مشہور گانے ’کو کو کورینا‘ کی دھن پر ہی اس گانے کو ترتیب دیا ہے اور پاکستانیوں کو بتایا کہ وہ کس طرح سے کورونا سے لڑ سکتے ہیں۔
علی ظفر نے گانے کے آخر میں پیغام دیا کہ اپنا خیال رکھیں اور حفاظت کریں، اس گانے کو شیئر بھی کریں۔
سوشل میڈیا صارفین نے علی ظفر کی اس کاوش کو سراہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں