110

ای سِم،ایک نئی ٹیکنالوجی۔

سام سنگ نے آئی فونز کی طرح اپنے نئے ماڈلوں گیلکسی ایس 20 اور گیلکسی زیڈ فلپ میں ای سِم کے نام سے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے

ای سِم“ایمبیڈڈ سبکسرائبر آئڈینٹیٹی ماڈیول”کا مخفف ہے جو ایک چھوٹی برقی چِپ ہوتی ہے اور عین پلاسٹک سِم کی طرح کام کرتی ہے۔ لیکن اسے بار بار پروگرام اور ری پروگرام کیا جاسکتا ہے،

اس طرح یہ ایک ہی وقت میں کئی طرح کی سیل فون کمپنیوں سے منسلک ہوجاتی ہے۔ یعنی ایک فون پر آپ دو نمبر بھی رکھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے بار بار سم بدلنے یا فون کے آپشن کی ضرورت نہیں رہتی ہے،

اس کی اہم وجہ یہ بھی ہے کہ سم کارڈ فون کے اندر بہت جگہ گھیرتی ہے جسے دیگر اہم کاموں اور فنکشن کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کی جگہ بڑی بیٹری لگائی جاسکتی ہے، پروسیسر اچھا بنایا جاسکتا ہے یا پھر کوئی اور آپشن بھی شامل کیا جاسکتا ہے،

لیکن پوری دنیا میں ای سِم کے لیے مناسب سہولیات اور ٹیکنالوجی موجود نہیں خصوصاً پاکستان میں کسی سم کو ری پروگرام کرنے کی کوئی سہولت موجود نہیں اور نہ ہی اس کے لیے سافٹ ویئر اور ہارڈویئر دستیاب ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں