149

امیر جماعت اسلامی کی کارکنوں کو عوام کی مدد، تعاون اور آگاہی کی ہدایت۔

میانوالی:
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد کو فون کال، ضلع میانوالی میں کرونا وائرس کی صورت حال کا جائزہ لیا. میانوالی جماعت کے کارکنوں کو عوام کی مدد، تعاون اور آگاہی کی ہدایت، سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ کرونا وائرس اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمارے لئے بہت بڑی آزمائش ہے، اس موقع پر ہمیں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ساتھ ہی اللہ سے دعا گو ہونا چاہئے اور اپنے گناہوں کی معافی اور آئندہ اللہ کی نافرمانی سے بچنے کا عہد کرنا چاہیے. انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ملک بھر میں اپنی خدمات حکومت کے سپرد کر دی ہیں اور جماعت اسلامی اور الخدمت کے کارکنان آزمائش کی اس گھڑی میں عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں. انہوں نے ضلع میانوالی کے عوام اور ضلعی جماعت کے عہدے داران و کارکنان کو سلام کہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ کرونا وائرس سے مل کر ہی مقابلہ کیا جا سکتا ہے.،انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے مقام پر الخدمت کمیٹیاں تشکیل دے کر دستیاب وسائل میں عوام کی خدمت کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں