141

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی میں کو رونا ایمر جنسی کو مدِ نظررکھتے ہو ئے ضروری اقدامات کو حتمی شکل دے دی

میانوالی:
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی کے ایم ایس ڈاکٹر محمد خان ملک نے حکو مت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کو رونا ایمر جنسی کو مدِ نظررکھتے ہو ئے ضروری اقدامات کو حتمی شکل دے دی۔چو بیس گھنٹے کو رونا انفارمیشن ڈیسک جس میں دو، دو آفیسرز تین شفٹوں میں فون نمبر 0459920376پر شہریوں کو انفارمیشن دیں گے۔چوبیس گھنٹے بخار، فلو کلینک جس میں دو، دو ڈاکٹر تین شفٹوں میں زکام، بخار میں مبتلا مریضوں کی سکریننگ کریں گے اور ضروری فارم پُر کر یں گے۔آئسو لیشن وارڈ، تیس بیڈز پر مشتمل Designated Wardاور خدا نخواستہ شدید بیماری میں مبتلا لوگوں کیلئے ایچ ڈی یو جس میں جدید ترین مشینری کی تنصیب کر دی گئی ہے۔ما ہر ڈاکٹرز،نر سز کی ٹیم 24گھنٹے دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ ہر شفٹ میں سینئر ڈاکٹر ز کی ٹیم ہر شفٹ کے ڈی ایم ایس کی معاونت کیلئے بنادی گئی ہے۔انشاء اللہ ہم تیار ہیں آپ لوگ اپنے گھروں میں رہیں۔اگرکو ئی شہری کورونا میں مبتلا ہو اتو میری اورمیری ٹیم کو ئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں